Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
196 - 308
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے کھجور کی تازہ ٹہنی منگوائی اوراسے آدھوں آدھ چِیرا اور ہر ایک کی قَبْر پر ایک ایک حصّہ گاڑ دیا اور فرمایا :جب تک یہ خشک نہ ہوں تب تک ان دونوں کے عذاب میں تَخفِیف ہوگی۔
     ( سُنَنُ النَّسَائی ص۱۳ حدیث ۳۱صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ص۹۵حدیث۲۱۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اِستِنجا کا طریقہ
    (1)اِستنجا خانے میں جِنّات اور شیاطین رہتے ہیں اگر جانے سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھ لی جائے تو اس کی بَرَکت سے وہ سِتْر دیکھ نہیں سکتے۔ حدیثِ پاک میں ہے:جنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب پاخانے کو جائے تو بِسْمِ اللہ کہہ لے۔ (1)یعنی جیسے دیوار اور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہ اللہ(عزوجل) کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنّات اس کو دیکھ نہ سکیں گے۔
 (مراٰۃ ج۱ ص ۲۶۸)
(2) اِستنجا خانے میں داخِل ہونے سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھ لیجئے بلکہ بہتر ہے کہ یہ دُعا پڑھ لیجئے۔( اول و آخِر درود شریف)
بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ۔
یعنی اللہ کے نام سے شروع، یا اللہ! میں ناپاک جِنّوں (نرومادہ) سے تیری پناہ مانگتا (مانگتی) ہوں ۔( 2)
(1) سنن الترمزي  ج 2 ص113,حديث 606) (2) ( كتاب الدعاء للطبراني , حديث 307,ص132)
Flag Counter