سرکارِنامدار،مدينے کے تاجدار،حبيبِ پرْوَردگار،شفيعِ روزِ شُمار،جنا بِ احمد مختار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشادِ نور بار ہے :''تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو کيونکہ تمہارا مجھ پردُرُودِ پاک پڑھنا بروزِقِيامت تمہارے لئے نور ہو گا۔''
(اَلْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص۲۸۰حديث ۴۵۸۰)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عذاب میں تَخفِیف ہوگئی
حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ سرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسول مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دو قبروں کے پاس سے گزرے (توغیب کی خبر دیتے ہوئے) فرمایا : یہ دونوں قَبْر والے عذاب دیئے جارہے ہیں اور کسی بڑی چیزمیں (جس سے بچنا دشوار ہو) عذاب نہیں دیئے جارہے بلکہ ایک تو پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا۔ اور دوسرا چُغل خوری کیا کرتا تھا پھر