Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
194 - 308
ظُہْر کے آخِری دو نفل کے بھی کیا کہنے
    ظُہْر کے بعد چار رَکْعَت پڑھنامُستَحَب ہے کہ حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار اور بعد میں چار پر مُحافَظَت کی اللہ تعالیٰ اُس پر آگ حر ا م فرمادے گا
(سُنَنُ النَّسَائی ص ۳۱۰حديث۱۸۱۳)۔
 علامہ سیِّد طحطاوی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں : سِرے سے آگ میں داخِل ہی نہ ہوگا اور اُس کے گناہ مٹادئیے جائیں گے اور اس پر (حقوق العباد یعنی بندوں کی حق تلفیوں کے)جو مُطالبات ہیں اللہ تعالیٰ اُس کے فریق کو راضی کردے گا یا یہ مطلب ہے کہ ایسے کاموں کی توفیق دے گا جن پر سزا نہ ہو۔
(حاشیۃ الطحطاوی علی الدر ج ۱ ص۲۸۴)
اور علّامہ شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی فرماتے ہیں: اُس کیلئے بِشارت یہ ہے کہ سعادَت پر اُس کاخاتمہ ہوگا اور دوزخ میں نہ جائے گا ۔
                ( رَدُّالْمُحتَار ج ۲ ص ۵۴۷)
     اسلامی بہنو!اَلْحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جہاں ظُہْرکی دس رَکْعَت نَماز پڑھ لیتے ہیں وہاں آخِر میں مزید دو رَکْعَت نفل پڑھکر بارھویں شریف کی نسبت سے12 رَکعَت کرنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے ! استِقامت کے ساتھ دو نفل پڑھنے کی نیّت فرما لیجئے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter