عشاء کے بعد دو نفل کا ثواب
حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جو عشا ء کے بعد دو رَکعَت پڑھے گا اور ہر رَکعت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد پندرہ بار قُل ھُوَاللہُ اَحَد پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنّت میں دوایسے محل تعمیر کریگا جسے اہلِ جنّت دیکھیں گے۔
( تفسیردرمنثور ج۸ ص ۶۸۱ )
سنّتِِ عصر کے بارے میں دو فرامَینِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(۱)جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے بدن کو آگ پر حرام فرمادے گا۔''
(اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْرلِلطَّبَرَانِیّ،ج۲۳ص ۲۸۱حديث۶۱۱ )
(۲) ''جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے، اُسے آگ نہ چُھوئے گی۔''
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّ،ج ۲ ص ۷۷حديث۲۵۸۰ )