Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
19 - 308
   لئے ہی تمام خوبیا ں ہیں میں گواہی دیتا(دیتی)ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں،میں تجھ سے بخشش چاہتا(چاہتی) ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا (کرتی) ہوں۔'' 

تواس پرمُہر لگا کر عرش کے نیچے رکھ دیا جائے گا اورقِیامت کے دن اس پڑھنے والے کودے ديا جائے گا۔
       (شُعَبُ الْاِیمان ج3 ص21 رقم 2754)
وُضو کے بعد سورۂ قَدر پڑھنے کے فضائل
     حديثِ مبارَک ميں ہے: ''جو وُضو کے بعد ايك مرتبہ سُورۂ قَدر پڑھے تو وہ صِدِّيقين ميں سے ہے اور جو دو مرتبہ پڑھے تو شُہَداء ميں شُمار کيا جائے اور جو تين مرتبہ پڑھے گا تو اللہ عزَّوَجَلَّ ميدانِ مَحشر میں اسے اپنے انبِياء کے ساتھ رکھے گا۔ ''
 (کنزالعُمّال ج9ص132رقم 26085،اَلحاوی لِلفتاوی للسُّیوطی ج1ص 402 ۔403)
نظر کبھی کمزور نہ ہو
      جو وُضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر(ایک بار)
 سورۂ اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ
پڑھ لیا کرے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی نظر کبھی کمزور نہ ہوگی۔
    ( مسائلُ القرآن ص 291)
تصوُّف کا عظیم مَدَنی نُسخہ
    حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمدبن محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں :''وُضو سے فراغت کے بعد جب آپ نَماز کی طرف مُتَوَجِّہ ہوں اُس وَقت یہ تصوُّر کیجئے کہ جن ظاہِری اَعضاء پر لوگوں کی نظر پڑتی ہے و ہ تو بظاہِر طاہِر ( یعنی پاک)
Flag Counter