(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج1ص121 حدیث55)
ترجَمہ :اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنا دے اورمجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کردے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جنّت کے آٹھوں دروازے کُھل جاتے ہیں
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ''
بھی پڑھ لیجئے کہ حدیثِ پاک میں ہے:'' جس نے اچھّی طرح وُضو کيا اورکَلِمۂ شہادت پڑھا اُس کے لئے جنّت کے آٹھوں درواز ے کھول ديئے جاتے ہيں جس سے چاہے اندر داخِل ہو۔''
(صَحِیح مُسلِم ،ص144۔145 حدیث234)
جو وُضو کرنے کے بعد یہ کلمات پڑھے:
سُبْحٰنَکَ ا للّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااَنتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ: ''
اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تو پاک ہے اور تیرے