Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
187 - 308
اور گیارہ بار یہ کہے:
یَارَسُوْلَ اﷲِ یَانَبِیَّ اﷲِاَغِثْنِیْ وَامْدُدْنِیْ فِیْ قَضَاءِ حَاجَتِیْ یَا قَاضِیَ الْحَاجَات.
ترجمہ: اے اللہ عزَّوَجَلَّ کے رسول! اے اللہ عزَّوَجَلَّ کے نبی! میری فریاد کو پہنچئے اور میری مدد کیجيے، میری حاجت پوری ہونے میں، اے تمام حاجتوں کے پورا کرنے والے۔پھر عراق کی جانب گیارہ قدم چلے اور ہر قدم پر یہ کہے:
یَاغَوْثَ الثَّقَلَیْنِ یَا کَرِیْمَ الطَّرَفَیْنِ اَغِثْنِیْ وَامْدُدْنِیْ فِیْ قَضَاءِ حَاجَتِیْ یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ۔
 (ترجمہ: اے جِنّ و اِنس کے فریاد رس اور اے دونوں طرف (یعنی ماں باپ دونوں ہی کی جانب )سے بُزُرگ! میری فریاد کو پہنچئے اور میری مدد کیجيے میری حاجت پوری ہونے میں، اے حاجتوں کے پورا کرنے والے۔ ) پھرحُضُورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو وَسیلہ بنا کر اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کے لئے دعا مانگے۔ (عَرَبی دعا ؤں کے ساتھ ترجَمہ پڑھنا ضروری نہیں)
             (بہارشریعت حصہ۴،ص۳۵،بہجۃ الاسرار،ص۱۹۷)
حُسنِ نیّت ہو، خطا تو کبھی کرتا ہی نہیں

آزمایا ہے یگانہ ہے دُوگانہ تیرا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
صَلٰوۃُ الْحَاجَات
    حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ''جب حُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،رسولِ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کوئی امرِ اَہم پیش آتا تو نَماز پڑھتے۔''
  (سُنَنِ اَ بُو دَاو،د ، حدیث۱۳۱۹ج۲ص۵۲)
Flag Counter