قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ
ایک ايك بار پڑھے، تو یہ ایسی ہیں جیسے شب ِ قَدر میں چار رکعتیں پڑھیں۔''
مشائخِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں: کہ ہم نے یہ نَماز پڑھی اور ہماری حاجتیں پوری ہوئیں۔(ایضاً)حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حُضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: جس کی کوئی حاجت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف ہو یا کسی بنی آدم(یعنی انسان) کی طرف تو اچھی طرح وُضو کرے پھر دو رَکعت نماز پڑھ کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ثنا کرے اورنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پر دُرُود بھیجے پھر یہ پڑھے:
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحٰنَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ
الْعَظِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن اَسْأ لُکَ مُوْجِبَاتِ
رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ
وَّالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَّا تَدَعْ لِیْ ذَنبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَا
ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَا حَاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَھَا
یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ.
(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ،حدیث۴۷۸ج۲ص۲۱)