مکروہ وَقت میں تَحِیۃُ الوضُو اور غسل کے بعد والی دو رَکعتیں نہیں پڑھ سکتے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
دعاؤں کی مقبولیت اور حاجتوں کے پورا ہونے کے لئے ایک مجرَّب (یعنی آزمودہ) نمازصَلٰوۃُالْاَسْرَاربھی ہے جس کو امام ابوالحسن نورُ الدَّین علی بن جَریر لخمی شطنوفی نے بہجۃُ الْاَسرَار میں اورحضرتِ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الباری اور شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ رحمۃ اللہِ القوی نے حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے۔ اِس کی ترکیب یہ ہے کہ بعد نماز مغرِب سنّتیں پڑھ کر دو رَکعت نَماز نفل پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ اَلحمد کے بعدہررَکعت میں گیارہ گیارہ مرتبہ قُل ھُواللہ پڑھے سلام کے بعد اللہ عزَّوَجَلَّ کی حمد وثنا کرے (مَثَلاً حمد و ثنا کی نیّت سے سورۃ الفاتحہ پڑھ لے )پھر نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر گیارہ بار درودو سلام عرض کرے