Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
185 - 308
شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا: ''جو مغرب کے بعدچھ رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کو ئی بری بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔ ''
      (سنن ابن ماجہ،ج ۲ ص ۴۵حدیث۱۱۶۷)
نَمازِ اوّابِین کا طریقہ
    مغرب کی تین رکعت فرض پڑھنے کے بعد چھ رکعت ایک ہی نیّت سے پڑھئے، ہر دو رکعت پر قعدہ کیجئے اور اس میں التحیات ، درودِابراھیم اور دعا پڑھئے، پہلی ، تیسری اور پانچویں رکعت کی ابتداء میں ثنا ، تعوذ و تسمیہ ( یعنی اعوذ اور بسم اللہ) بھی پڑھئے۔ چھٹی رکعت کے قعدے کے بعد سلام پھیر دیجئے۔ پہلی دو رکعتیں سُنَّتِ مُؤَکَّدہ ہوئیں اور باقی چار نوافِل۔یہ ہے اوّابین ( یعنی توبہ کرنے والوں ) کی نماز۔
 (الوظیفۃ الکریمۃ ص۲۴ مُلَخَّصاً )
چاہیں تو دو دو رکعت کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں۔بہارِشریعت حصّہ 4 صَفْحَہ 15اور16پر ہے: بعد مغرب چھ رَکعتیں مُستحب ہیں ان کو صلوٰۃُ الاوّابین کہتے ہیں، خواہ ایک سلام سے سب پڑھے یا دو سے یا تین سے اور تین سلام سے یعنی ہر دو رَکعت پر سلام پھیرنا افضل ہے۔
(دُرِّمُختَار، رَدُّالْمُحتَارج۲، ص۵۴۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
تَحِیَّۃُ الْوُضُو
     وُضو کے بعد اعضا خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے۔
Flag Counter