Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
184 - 308
فرماتے ہیں کہ پہلی میں
وَ رَبُّکَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُ ؕ مَا کَانَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ ؕ سُبْحٰنَ اللہِ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿۶۸﴾وَرَبُّکَ یَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوۡرُھُمْ وَمَا یُعْلِنُوۡنَ ﴿۶۹﴾
(پ۲۰،القصص:۶۸،۶۹)
اوردوسری میں
وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَمْرًا اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ اَمْرِھِمْ ؕ وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا ﴿۳۶﴾
 (پ۲۲،الاحزاب:۳۶)
 پڑھے۔
                     (رَدُّالْمُحتَار،ج۲ص۵۷۰)
     بہتر یہ ہے کہ سات بار استخارہ کرے کہ ایک حدیث میں ہے: ''اے انس! جب تو کسی کام کا قصد کرے تو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے اس میں سات بار استخارہ کر پھر نظر کر تیرے دل میں کیا گزرا کہ بیشک اُسی میں خیر ہے۔''              (ایضاً)

    اور بعض مشائخِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام سے منقول ہے کہ دُعائے مذکور پڑھ کر باطہارت قبلہ رُو سو رہے اگر خواب میں سفیدی یا سبزی دیکھے تو وہ کام بہتر ہے اور سیاہی یا سُرخی دیکھے تو بُرا ہے اس سے بچے۔             (ایضاً)

استخارہ کا وقت اس وقت تک ہے کہ ایک طرف رائے پوری جم نہ چکی ہو۔
                 (بہارشریعت حصہ ۴ص۳۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
صَلٰوۃُ الْاَوَّابِیْن کی فضیلت
     حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت،
Flag Counter