اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) میں تیرے علم کے ساتھ تجھ سے خیر طلب کرتا(کرتی) ہوں اور تیری قدرت کے ذریعہ سے طلبِ قدرت کرتا(کرتی) ہوں اورتجھ سے تیرافضل عظیم مانگتا (مانگتی)ہوں کیونکہ توقدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا (رکھتی )تو سب کچھ جانتا ہے اورمیں نہیں جانتا (جانتی) اور توتمام پوشیدہ باتوں کو خوب جانتا ہے اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) اگر تیرے علم میں یہ امر (جس کا میں قصد وارادہ رکھتا(رکھتی) ہوں) میرے دین و ایمان اور میری زندگی اور میرے انجام کار میں دنیا و آخرت میں میرے ليے بہتر ہے تو اس کو میرے ليے مقدر کردے اور میرے ليے آسان کردے پھر اس میں میرے واسطے برکت کردے ۔اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) اگرتیرے علم میں یہ کام میرے ليے بُرا ہے میرے دین وایمان میری زندگی اور میرے انجام کار دنیا وآخرت میں تو اس کومجھ سے اور مجھ کو اس سے پھیر دے اور جہاں کہیں بہتری ہو میرے ليے مقدر کرپھر اس سے مجھے راضی کردے۔