نمازِ اِشراق کے فوراً بعد بھی چاہیں تو نمازِ چاشت پڑھ سکتے ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اس نماز کا بے انتہا ثواب ہے ،شَہَنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نَوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لا ل صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے چچا جان حضرتِ سیِّدُنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے میرے چچا! اگر ہو سکے توصَلٰوۃُ التَّسبِیح ہر روز ایک بار پڑھئے اور اگر روزانہ نہ ہو سکے تو ہرجُمُعہ کو ایک بار پڑھ لیجئے اور یہ بھی نہ ہوسکے تو ہر مہینے میں ایک بار اور یہ بھی نہ ہو سکے تو سال میں ایک بار اور یہ بھی نہ ہوسکے تو عمر میں ایک بار۔
(سُنَنُ اَ بِی دَاو،د ج۲ص۴۴،۴۵حديث ۱۲۹۷ )