Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
181 - 308
صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح پڑھنے کا طریقہ
     اِس نَماز کی ترکیب یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھے پھر پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھے:
 ''سُبْحٰنَ اﷲِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَر''
 پھر
اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
اور
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
  سورۂ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر رکوع سے پہلے دس باریہی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے اور رکوع میں
سُبْحٰنَ رَبِیَ العَظِیْم
 تین مرتبہ پڑھ کر پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع سے سر اٹھائے اور
سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ
 اور
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد
 پڑھ کر پھر کھڑے کھڑے دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر سجدہ میں جائے اور تین مرتبہ
سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
پڑھ کر پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر سجدہ سے سر اٹھائے اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھے پھر دوسرے سجدہ میں جائے اور
سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
تین مرتبہ پڑھے پھر اس کےبعدیہی تسبیح دس مرتبہ پڑھے اسی طرح چار رکعت پڑھے اور خیا ل رہے کہ کھڑے ہونے کی حالت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے پندرہ مرتبہ اورباقی سب جگہ یہ تسبیح دس دس بارپڑھے یوں ہر رکعت میں75 مرتبہ تسبیح پڑھی جائے گی اور چار رکعتوں میں تسبیح کی گنتی تین سو مرتبہ ہوگی۔
    (بہارشریعت حصہ ۴ ص۳۲)
تسبیح انگلیوں پرنہ گنے بلکہ ہوسکے تودل میں شمارکرے ورنہ انگلیاں دباکر۔
(ایضاًص۳۳)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter