Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
177 - 308
ہو جائے۔ انہوں نے یہ بات سن کر ایک چیخ ماری اورفرمایا:'' میرے نفس کا حال مجھے معلوم ہے اور اس نے میرے دل کوزخمی کردیا ہے اور جگر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ہے، خدا کی قسم! میں چاہتی ہوں کہ کاش !اللہ عزَّوَجَلّ نے مجھے پیداہی نہ کیا ہوتا اورمیں کوئی قابلِ ذکر شے نہ ہوتی ۔'' یہ فرما کر دوبارہ نَماز میں مشغول ہو گئیں ۔
(اِحْیَاءُ الْعُلُوْم،ج۵ ص۱۵۲ملخصاً)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
     اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
آہ سلبِ ایماں کا خوف کھائے جاتا ہے

کاش! میری ماں نے ہی مجھ کو نہ جنا ہوتا
(7)موت کی یاد میں بھوکی رہنے والی خاتون
    حضرتِ سیِّدتُنا مُعَاذَ ہ عَدَوِیَّہ رحمۃُ اللہ علیھا روزانہ صبح کے وَقت فرماتیں: ''(شاید) یہ وہ دن ہے جس میں مجھے مرنا ہے۔'' پھر شام تک کچھ نہ کھاتیں پھر جب رات ہوتی توکہتیں ،''(شاید) یہ و ہ رات ہے جس میں مجھے مرنا ہے۔'' پھر صبح تک نَماز پڑھتی رہتیں۔(ایضاًص۱۵۱ )اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
              اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مِرا دل کانپ اٹھتا ہے کلیجہ منہ کو آتا ہے

کرم یا رب اندھیرا قبر کاجب یاد آتا ہے
Flag Counter