Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
175 - 308
کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الہٰی
(4) تمہارا باپ ناگہانی عذاب سے ڈرتا ہے!
    حضرتِ سیِّدناربیع بن خُثَیم رحمۃ للہ تعالیٰ علیہ کی بیٹی نے آپ رحمۃ للہ تعالیٰ علیہ سے عر ض کی:''ابّا جان! کیا وجہ ہے کہ لوگ سو جاتے ہیں اورآپ نہیں سوتے ؟ '' تو ارشاد فرمایا:'' بیٹی !تمہارا باپ ناگہانی عذاب سے ڈرتا ہے جو اچانک رات کو آجائے۔ ''
(شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص ۵۴۳،رقم ۹۸۴ )
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
             اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
گرتُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہو گی

ہائے!میں نارِجہنَّم میں جلوں گا یا رب!
(5)عبا دت کیلئے جاگنے کا عجیب انداز
    حضرتِ سیِّدُنا صَفْوان بن سُلَیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پنڈلیاں نماز میں زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے سوج گئی تھیں ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس قدر کثرت سے عبادت کیا کرتے تھے کہ بالفرض آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کہہ دیا جاتا کہ کل
Flag Counter