| اسلامی بہنوں کی نماز |
صلٰوۃُاللَّیل کی ایک قسم تَہَجُّدہے کہ عشاکے بعدرات میں سو کر اٹھیں اور نوافِل پڑھیں،سونے سے قبل جوکچھ پڑھیں وہ تَہَجُّدنہیں۔کم سے کم تَہَجُّدکی دو رَکعَتَیں ہیں اورحُضُورِاقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے آٹھ تک ثابِت۔
(بہارِشريعت حصّہ۴ص۲۶،۲۷)
اِس میں قِراءَ ت کا اِختیار ہے کہ جو چاہيں پڑھيں، بہتر یہ ہے کہ جتنا قرآن یاد ہے وہ تمام پڑھ لیجئے ورنہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہر رَکعَت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد تین تین بار سورَۃُالْاِخلاص پڑھ لیجئے کہ اِس طرح ہر رَکعَت میں قرآنِ کریم ختم کرنے کا ثواب ملے گا،ایسا کرنا بہتر ہے، بَہَرحال سورۂ فاتِحہ کے بعد کوئی سی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں۔
(مُلَخَّص از فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ،ج۷،ص۴۴۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تَہَجُّد گزار کیلئے جنّت کے عالی شان بالاخانے
امیرُالْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ سیِّدُ المُبَلِّغین،رَحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ دلنشین ہے : جنَّت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا باہَر اندرسے اور اندر باہَر سے دیکھا جاتاہے۔ ایک اَعرابی نے اٹھ کرعرض کی:یارسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! یہ کس کے لیے ہیں ؟ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشادفرمایا: یہ اس کے لیے ہیں جونَرم گفتگوکرے، کھانا کھلائے،مُتواتِرروزے رکھے ،اور رات کو اٹھ کر اللہ