Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
170 - 308
نوافل کا بیان
دُرُدوشریف کی فضیلت
    خا تَمُ المُر سَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین ،شفیعُ الْمُذْنِبیْنِ، انیسُ الْغَرِیبین، سِراجُ السَّالِکین، محبوبِ ربُّ الْعٰلمین،جنابِ صادِق واَمین عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے:جب جُمعرات کا دن آتا ہے اللہ تعالیٰ فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں، کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔
          (کَنْزُ الْعُمَّال ،ج۱،ص۲۵۰ ،حدیث۲۱۷۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اللہ کا پیارا بننے کا نُسخہ
    حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سَیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''جو میرے کسی ولی سے دشمنی کرے، اسے میں نے لڑائی کا اعلان دے دیا اور میرا بندہ
Flag Counter