Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
169 - 308
طرح طرح کے فِدیے اور کفّارے
اسلامی بہنو! یاد رہے ! نَماز و روزہ کے عِلاوہ میِّت کی طرف سے بَہُت سارے فدیے اور کفّارے ہو سکتے ہیں مَثَلاً(1)زکوٰۃ (2)فطرے (مرد پرچھوٹے بچّوں وغیرہ کے فطرے بھی جبکہ ادا نہ کئے ہوں)(3) قربانیاں(4) قَسموں کے کفّارے (5) سجدۂ تلاوت جتنے واجِب ہونے کے باوُجُودزندگی میں ادا نہیں کئے (6) جتنے نوافِل فاسِد ہوئے اور ان کی قضا نہ کی (7)جو جو مَنَّتیں مانیں اور ادا نہ کیں(8) زمین کا عُشر یا خِراج جو ادا کرنے سے رہ گیا (9) فرض ہونے کے باوُجود حج ادا نہ کیا(10)حج وعمرے کے اِحرام کے کفّارے مَثَلاً دم،یا صَدَقے اگر واجِب ہوئے تھے اور ادا نہ کئے ہوں۔ ان کے علاوہ بھی بے شُمار فدِیے اور کَفّارے ہو سکتے ہیں۔
اِن فِدیوں کی ادائیگی کی صورَتیں
     روزہ ،سجدۂ تِلاوت، فاسِد شدہ نوافِل کی قضاوغیرہ کے فدیے میں ہر ایک کے بدلے ایک ایک صدقۂ فطر کی رقم ادا کرے۔اور زکوٰۃ ، فطرہ، قربانیاں، عُشروخِراج وغیرہ میں جتنی رقم مرحوم یا مرحومہ کے ذِمّے نکلتی ہے وہ بھی ادا کرے۔
             ( ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج۱۰ص۵۴۰،۵۴۱ )
( تفصیلی معلومات کیلئے فتاوٰی رضویہ''مُخَرَّجہ'' جلد10 میں صَفْحَہ 523تا 549 پر مبنی رسالہ، ''تَفَاسِیْرُالْاَحْکَامِ لِفِدْیَۃِ الصَّلوٰۃِ وَ الصِّیَامِ'' نیزمُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان کی تصنیف ''جاءَ الحق'' سے ''اِسقاط کابیان'' پڑھ لیجئے)
Flag Counter