فقير وہ ہے کہ(الف) جس کے پاس کچھ نہ کچھ ہو مگر اتنا نہ ہوکہ نِصاب کو پَہنچ جائے (ب)يا نصاب کی قَدَر توہو مگر اس کی حاجتِ اَصلیہ (يعنی ضَرورياتِ زندگی ) ميں مُسْتَغْرَقْ (گِھراہوا ) ہو ۔مَثَلاً رہنے کا مکان ' خانہ داری کا سامان ' سُواری کے جانور( یا سائیکل ،اسکوٹر یا کار وغیرہ) کاریگروں کے اَوزار ،پہننے کے کپڑے ' خِدمت کیلئے لونڈی ' غلام' عِلمی شُغل رکھنے والے کے لیے اسلامی کتابيں جو اس کی ضَرورت سے زائد نہ ہوں (ج) اِسی طرح اگر مَديون ( مقروض ) ہے اور دَین ( قرضہ ) نکالنے کے بعدنِصاب باقی نہ رہے تو فقير ہے اگر چہِ اس کے پاس ايك تو کيا کئی نِصابيں ہوں ۔