Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
163 - 308
کريں تو یہ میِّت کی زبر دست امداد ہو گی، اِس طرح مرنے والا بھی اِن شاءَ اللہ عزوجل فرض کے بوجھ سے آزاد ہو گا اور وُرَثا بھی اَجرو ثواب کے مُستحق ہوں گے ۔ بعض اسلامی بہنیں مسجِد وغيرہ ميں ايك قرآنِ پاک کانُسخہ دے کر اپنے من کو منا ليتی ہيں کہ ہم نے مرحوم کی تمام نَمازوں کا فِدیہ ادا کر ديا یہ ان کی غَلَط فَہمی ہے ۔
              (تفصیل کیلئے دیکھئے:فتاوٰی رضویہ ،ج۸،ص۱۶۷)
مرحومہ کے فِدیہ کا ایک مَسئَلہ
    عورت کی عادتِ حیض اگر معلوم ہو تو اس قَدَر دن اور نہ معلوم ہو تو ہر مہینے سے تین دن نو برس کی عمر سے مُستثنیٰ کریں(یعنی نو برس کی عمر کے بعد سے لیکر وفات تک ہرمہینے سے تین دن حیض کے سمجھ کر نکال دیں اور بقیہ جتنے دن بنیں ان کے حساب سے فدیہ ادا کر دیں ۔ ) مگر جتنی بارحَمْل رہا ہو مدّتِحَمْل کے مہینوں سے ایاّمِ حَیض کا اِستِثناء نہ کریں۔(چونکہ اس مدّت میں حیض نہیں آتا اِس لئے حیض کے دن کم نہ کریں) عورت کی عادت دربارۂ نِفاس اگر معلوم ہوتو ہرحَمْل کے بعد اُتنے دن مُستَثنیٰ کریں(یعنی کم کر دیں) اور نہ معلوم ہوتو کچھ نہیں کہ نِفاس کے لئے جانبِ اَقَل (یعنی کم سے کم) میں شرعاً کچھ تقدیر(مقدار مقرَّر) نہیں ممکن ہے کہ ایک ہی مِنَٹ آ کر فوراً پاک ہو جائے۔(یعنی اگر نِفاس کی مدّت یاد نہیں تو دن کم نہ کرے)
                 (ماخوذ ازفتاوٰی رضویہ ج۸،ص۱۵۴ )
Flag Counter