گرام کم گیہوں کی رقم 12روپے ہو تو ايك دن کی نمازوں کے 72 روپے ہوئے اور30دن کے 2160روپے اور بارہ ماہ کے تقریباً 25920روپے ہوئے ۔ اب کسی ميِّت پر50 سال کی نَمازيں باقی ہيں تو فِدیہ ادا کرنے کیلئے 1296000روپے خيرات کرنے ہوں گے ۔ظاہِر ہے ہر کوئی اِتنی رقم خيرات کرنے کی اِستِطاعت( طاقت) نہيں رکھتی، اِس کیلئے عُلمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السلام نے شَرعی حِيلہ ارشاد فرمايا ہے ۔مَثَلاً وہ30دن کی تمام نَمازوں کے فدیہ کی نیّت سے 2160 روپے کسی فقير یا فقیرنی کی مِلک کردے، یہ30دن کی نَمازوں کا فِدیہ ادا ہو گيا۔ اب وہ فقير یافقیرنی یہ رقم اُس دينے والی ہی کو ہِبَہ کر دے( یعنی تحفے میں دیدے) یہ قبضہ کرنے کے بعد پھر فقير یافقیرنی کو 30 دن کی نَمازوں کے فِدیے کی نیّت سے قبضہ میں دے کر اس کا مالِک بنا دے ۔ اس طرح لَوٹ پھَیر کرتے رہيں يوں ساری نَمازوں کا فِدیہ ادا ہو جائے گا۔ 30دن کی رقم کے ذَرِیعے ہی حیلہ کرنا شَرط نہیں وہ تو سمجھانے کیلئے مِثال دی ہے ۔ باِلفرض 50سال کے فِدیوں کی رقم موجود ہو تو ایک ہی بارلَوٹ پھَیر کرنے میں کام ہوجائے گانیز فِطرہ کی رقم کا حساب بھی گیہوں کے موجودہ بھاؤسے لگانا ہوگا۔ اِسی طرح روزوں کا فِدیہ بھی فی روزہ ايك صَدَقۂ فطر ہے نَمازوں کا فِدیہ ادا کرنے کے بعد روزوں کا بھی اِسی طريقے سے فِدیہ ادا کر سکتے ہيں۔ غریب و امیر سبھی فِدیہ کا حیلہ کر سکتے ہیں۔ اگر وُرَثا اپنے مرحُومِين کیلئے یہ عمل