Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
161 - 308
بڑے ستاروں کے علاوہ) چھوٹے چھوٹے ستارے بھی چمک آئیں مکروہ ہے۔
        (فتاوٰی رضویہ ج۵ص۱۵۳)
تراویح کی قَضاء کا کیا حُکْم ہے؟
    جب تَراویح فوت ہو جائے تو اُس کی قَضاء نہیں، اور اگر کوئی قَضاء کر بھی لیتی ہے تو یہ جُدا گانہ نَفل ہو جائیں گے، تراویح سے ان کا تعلُّق نہ ہوگا۔
                        (تَنْوِیرُ الْاَبْصَار،دُرِّمُختَار، ج ۲، ص۵۹۸)
نَماز کا فِد یہ
جن کے رِشتے دارفوت ہوئے ہوں وہ

اِس مضمون کا ضَرورمُطالَعَہ فرمائيں
ميِّت کی عُمر معلوم کر کے اِس ميں سے نوسال عورَت کیلئے اور بارہ سال مَرد کیلئے نابالِغی کے نکال ديجئے ۔ باقی جتنے سال بچے ان ميں حساب لگائيے کہ کتنی مدّت تک وہ( یعنی مرحومہ یا مرحوم) بے نَمازی رہا يا بے روزہ رہا، يا کتنی نَمازيں يا روزے اس کے ذمّہ قضا کے باقی ہيں ۔ زِيادہ سے زِيادہ اندازہ لگاليجئے۔بلکہ چاہيں تو نابالِغی کی عمر کے بعد بَقِیہ تمام عُمر کا حساب لگا ليجئے ۔ اب فی نَماز ايك ايك صَدَقۂ فِطر خيرات کیجئے ۔ ايك صَدَقۂ فِطر کی مقدار تقريباً دو کلو 80 گرام کم گیہوں يا اس کا آٹا يا اس کی رقم ہے ۔اور ايك دن کی چھ نَمازيں ہیں پانچ فرض اور ايك وتر واجب ۔ مَثَلاً دو کلو 80
Flag Counter