Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
158 - 308
تھیں اُن کی قضا واجِب ہے۔
       ( رَدُّالْمُحتَار،ج۲،ص۶۴۷)
بچّے کی پیدائش کے وَقت نَماز
    دائی (MIDWIFE)نَماز پڑھے گی تو بچّے کے مر جانے کا اندیشہ ہے ، نَمازقَضا کرنے کیلئے یہ عُذر ہے ۔
         ( رَدُّالْمُحتَار،ج۲،ص۶۲۷)
مریضہ کو نَماز کب مُعاف ہے؟
    ایسی مریضہ کہ اشارہ سے بھی نَماز نہیں پڑھ سکتی اگر یہ حالت پورے چھ وقت تک رہی تو اس حالت میں جو نَمازیں فوت ہوئیں اُن کی قضا واجِب نہیں۔
                  (عالمگیری ج۱،ص۱۲۱)
عمر بھر کی نَمازیں دوبارہ پڑھنا
    جس کی نَماز وں میں نقصان و کراہت ہو وہ تمام عمر کی نَمازیں پھیرے تو اچّھی بات ہے اور کوئی خرابی نہ ہو تو نہ چاہئے اور کرے تو فجر و عصر کے بعد نہ پڑھے اور تمام رَکْعتیں بھری پڑھے اور وِتر میں قُنُوت پڑھ کر تیسری کے بعدقَعدہ کر کے ، پھر ایک اور ملائے کہ چار ہو جائیں ۔
(عالمگیری ج۱،ص۱۲۴)
قَضا کالَفظ کہنا بھول گئی تو کوئی حرج نہیں
    میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:ہمارے عُلماء تَصرِیح فرماتے ہیں: قَضا بہ نیّتِ ادا اور ادا
Flag Counter