Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
155 - 308
چُھپ کر قَضاء کیجئے
     قَضانَمازيں چُھپ کر پڑھئے، لوگوں پر ( یا گھر والوں بلکہ قریبی سہیلیوں پر بھی ) اس کااِظہار نہ کیجئے ( مَثَلاً یہ مت کہا کیجئے کہ میری آج کی فَجرقَضاء ہو گئی یا میں قَضائے عمری کر رہی ہوں وغیرہ ) کہ گناہ کا اِظہاربھی مکروہِ تَحريمی وگناہ ہے
( رَدُّالْمُحتَار،ج۲،ص۶۵۰)
 لہٰذا اگر لوگوں کی موجودَگی ميں وِتر قَضا کريں تو تکبیرِقُنُوت کیلئے ہاتھ نہ اُٹھائيں ۔
جُمُعَۃُ الوَداع میں قَضائے عُمری!
    رَمَضانُ المبارَک کے آخِری جُمُعہ ميں بعض لوگ باجماعت قضائے عُمری پڑھتے ہيں اور یہ سمجھتے ہيں کہ عمر بھر کی قَضائيں اِسی ايك نَماز سے ادا ہو گئيں یہ باطِل مَحْض ہے۔
(بہارِ شريعت حصہ۴ص۵۷)
مُفسّرِشَہیرحکیمُ الامّت حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: جُمُعۃُ الْوَداع کے ظہر و عصر کے درمیان بارہ رَکْعت نَفل دو دو رَکْعت کی نیّت سے پڑھے ۔ اور ہر رَکْعَت میں سورۃُالفاتِحہ کے بعد ایک بار آیۃُ الکرسی اور تین بار '' قل ھو اللہُ احد'' اور ایک بارسورۃُالفلق اورسورۃُ النّاس پڑھے ۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ جس قَدَر نَمازیں اس نے قَضا کر کے پڑھی ہو نگی ۔ ان کے قضا ء کرنے کا گُناہ ان شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مُعاف ہو جائے گا یہ نہیں کہ قَضا نَمازیں اس سے مُعاف ہو جائیں گی وہ تو پڑ ھنے سے ہی ادا ہونگی۔
    ( اسلامی زندگی ،ص ۳۵ ۱)
Flag Counter