Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
150 - 308
بہن کی قَبْر میں آگ کے شُعلے بھڑک رہے ہیں ! چُنانچِہ اُس نے جُوں تُوں قَبْر پر مِٹّی ڈالی اور صدمے سے چُورچُور روتا ہوا ماں کے پاس آیا اور پوچھا:پیاری امّی جان ! میری بہن کے اعمال کیسے تھے؟ وہ بولی: بیٹا کیوں پوچھتے ہو؟ عَرض کی: ''میں نے اپنی بہن کی قَبْرمیں آگ کے شُعلے بھڑکتے دیکھے ہیں۔ '' یہ سُن کر ماں بھی رونے لگی اور کہا:'' افسوس ! تیری بہن نَماز میں سُستی کیا کرتی تھی اور نَمازقَضا کر کے پڑھا کرتی تھی۔''
( کتابُ الکبائِر ص۲۶)
اسلامی بہنو!جب قَضا کرنے والیوں کی ایسی ایسی سخت سزائیں ہیں تو جو بد نصیب سِرے سے نَماز ہی نہیں پڑھتی اُس کا کیا انجام ہو گا!
اگر نَماز پڑھنا بھول جائے تو۔۔۔۔؟
    تاجدار ِرسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، پیکرِ جُودو سخاوت، سراپا رَحمت ، محبوبِ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:جو نَماز سے سو جائے یا بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لے کہ وُہی اُس کا وَقت ہے۔
                (صَحِیح مُسلِم ص۳۴۶حدیث۶۸۴)
    فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السلام فرماتے ہیں:سوتے میں یا بھولے سے نَماز قَضا ہو گئی تو اس کی قَضا پڑھنی فرض ہے البتّہ قَضا کا  گناہ اس پر نہیں مگر بیدار ہونے اور یادآنے پر اگر وَقت مکروہ نہ ہو تو اُسی وقت پڑھ لے تاخیر مکروہ ہے۔
                     ( بہارِ شريعت حصہ۴ص۵۰)
Flag Counter