Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
15 - 308
اسلامی بہنوں کے وُضو کا طريقہ(حنفی)
     کعبۃُ اللہ شريف کی طرف منہ کر کے اُونچی جگہ بيٹھنا مستحَب ہے۔ وُضو کیلئے نيّت کرنا سنّت ہے۔ نیّت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ،دل میں نیّت ہوتے ہوئے زَبان سے بھی کہہ لینا افضل ہے۔ لہٰذا زبان سے اِس طرح نيّت کیجئے کہ ميں حُکمِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ بجا لانے اور پاکی حاصل کرنے کیلئے وُضو کر رہی ہوں ۔
بِسمِ اللہ
کہہ ليجئے کہ یہ بھی سنّت ہے ۔بلکہ
بسمِ اللہِ وَالْحمدُ لِلّٰہ
کہہ لیجئے کہ جب تک باوُضو رہیں گی فِرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
(مَجْمَعُ الزَّوَائِد، ج1ص513 حدیث 1112 )
 اب دونوں ہاتھ تين تين بارپہنچوں تک دھوئيے، (نل بند کرکے )دونوں ہاتھوں کی اُ نگليوں کا خِلا ل بھی کیجئے ۔ کم از کم تين بار دائيں بائيں اُوپر نيچے کے دانتوں ميں مِسواک کیجئے اور ہر بارمِسواک کو دھوليجئے۔ حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمدبن محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں : ''مسواک کرتے وقت نَماز میں قراٰنِ مجید کی قِراء َت(قِرا۔ءَ ت) اور ذکرُ اللہ عزَّوَجَلَّ کے لئے مُنہ پاک کرنے کی نیّت کرنی چاہئے
( اِحْیَاءُ الْعُلُوْم ج 1ص182 )
 اب سيدھے ہاتھ کے تين چُلّوپانی سے( ہر بار نل بند کرکے) اس طرح تین کُلّیاں کیجئے کہ ہر بارمُنہ کے ہر پُرزے پر پانی بہ جائے اگر روزہ نہ ہو تو غَرغَرہ بھی کرلیجئے۔ پھر سيدھے ہی ہاتھ کے تين چُلّو (اب ہر بار آدھا چُلّو پانی کافی ہے ) سے ( ہر بار نل بند کرکے) تين بار ناک ميں نرم گوشت تک پانی
Flag Counter