Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
14 - 308
ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام یہاں تک فرماتے ہیں: بِلاعُذرجان بوجھ کر جائز سمجھ کر یا اِستِہزاء ً(اِسْ۔تِہ۔زاء ً۔یعنی مذاق اڑاتے ہوئے) بِغیروُضو کے نَماز پڑھنا کُفرہے۔
   (منح الروض الازھر للقاری ص468)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''باوُضو رہنا ثواب ہے'' کے پندرہ حُرُوف کی نسبت سے 15مَدَنی پھول
    (1) نَماز(2) سجده تلاوت اور (3)قراٰنِ عظیم چھُونے کے لئے وُضو کرنا فرض ہے۔
 (نُورُ الْاِیضَاح ص18)
(4) طواف ِبیتُ اللہ شریف کے لئے وُضو کرنا واجِب ہے( ایضاً)(5)غسلِ جَنابت سے پہلے اور (6)جنابت سے ناپاک ہونے والی کو کھانے، پینے اور سونے کے لئے اور (7) حُضُور پُرنور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے روضئہ مبارَکہ کی زیارت اور(8) وُقُوف عَرَفہ اور(9) صفا ومَروہ کے درمیان سعی کے لئے وُضو کرنا سُنت ہے۔(بہارِشريعت حصہ2ص24)(10) سونے کے لئے اور(11) نیند سے بیدار ہونے پر (12)جِماع سے پہلے اور (13) جب غُصّہ آجائے اس وَقت اور(14) زَبانی قرآن عظیم پڑھنے کے لئے اور(15) دینی کُتُب چھونے کے لئے وُضو کرنامُستَحَب ہے۔
  ( اَیضاً،نُورُ الْاِیضَاح ص19)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter