(بہارِ شریعت حصہ ۳ ص۲ ملخصاً )
حضرتِ سیِّدُناامام محمد بن احمد ذَہبی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں:کہا گیا ہے کہ جہنَّم میں ایک وادی ہے جس کا نام وَیل ہے، اگر اس میں دنیا کےپہاڑ ڈالے جائیں تو وہ بھی اس کی گرمی سے پگھل جائیں اور یہ ان لوگوں کا ٹھکانہ ہے جو نَماز میں سُستی کرتے اور وَقت کے بعد قَضاء کر کے پڑھتے ہیں مگر یہ کہ وہ اپنی کوتاہی پر نادِم ہوں اور بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں توبہ کریں ۔
ایک نَماز قَضا کرنے والا بھی فاسق ہے
اعلیٰ حضرت امام ا حمد رضاخان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 5 صَفْحَہ110 پرفرماتے ہیں:جو ایک وَقت کی نَماز بھی قَصداً بِلاعُذْرِشَرْعی ِدیدَہ ودانِستہ