Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
147 - 308
قضا نمازوں کا طریقہ (حنفی)
دُرُود شریف کی فضیلت
    دو جہاں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفِرت نِشان ہے، مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا پُلْ صِراط پر نور ہے جو روزِ جُمُعہ مجھ پر اَسّی بار دُرُودِپاک پڑھے اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہو جائيں گے۔
        (اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص۳۲۰ حدیث ۵۱۹۱)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پارہ 30 سورۃُ الماعُون کی آیت نمبر4 اور5 میں ارشاد ہوتا ہے:
فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾الَّذِیۡنَ ھُمْ عَنۡ صَلَاتِھِمْ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: تو ان نَمازیوں کی خرابی ہے جو اپنی نَماز سے بھولے بیٹھے ہیں۔
     مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان سورۃُالماعُون کی آیت نمبر 5 کے تحت فرماتے ہیں:نماز سے بھولنے کی چند صورَتیں ہیں: کبھی نہ پڑھنا، پابندی سے نہ پڑھنا، صحیح وقت پر نہ پڑھنا،نمازصحیح طریقے سے
Flag Counter