Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
146 - 308
جو شخص ہرنماز کے بعد
سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّتِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۱۸۰﴾ۚوَ سَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیۡنَ ﴿۱۸۱﴾ۚوَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۸۲﴾٪
(1)(پ23الصّٰفّٰت180تا182)
تین بار پڑھے گاگویا اس نے اَجر کا بہت بڑاپیمانہ بھر لیا۔
(تَفسِیر دُرّمَنثُور للسیوطی ج7ص141)
مِنٹوں میں چار خَتمِ قراٰنِ پاک کا ثواب
حضرتِ سیِّدُناابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایَت ہیمدینے کے تاجدار، سلطانِ دوجہان، رَحمتِ عالمیان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ حقیقت نشان ہے: جوبعد فجر بارہ مرتبہ
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾
(پوری سورۃ) پڑھے گاگویا وہ چار بار (پورا) قراٰن پڑھے گا اور اس دن اس کایہ عمل اہل زمین سے افضل ہے جبکہ وہ تقویٰ کا پابند رہے۔
            (شُعَبُ الْاِیْمَان لِلْبَیْہَقِیّ ج2 ص501 حدیث2528)
شیطان سے مَحفوظ رہنے کا عمل
سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے :جس نے نماز فجر ادا کی اور بات کئے بِغیر (پُوری سُورت)کو دس مرتبہ پڑھا تَو اُس دِن میں اُسے کوئی گُناہ نہ پہنچے گا اور وہ شیطان سے بچایا جائے گا۔
         (تَفسِیر دُرّمَنثُور ج8ص678)
 (نماز کے بعد پڑھنے کے مزید اَوراد مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ3 صَفحَہ107 تا 110 پر،الوظیفۃ الکریمہ اور شجرہ ٔ قادریہ میں مُلا حَظہ فرما لیجئے)۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1)ترجمہ کنز الایمان: پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان باتوں سے اور سلا م ہے پیغمبروں پر اور سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہان کا رب ہے۔
Flag Counter