(7)حضرتِ سیِّدُنااَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے کہ نبیِّ رَحمت ،شفیعِ اُمّت ، شَہَنشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے نَماز کے بعد یہ کہا،''
سُبحٰنَ اللہِ الْعَظِیمِ وَ بِحَمدِہٖ لَا حَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ ۔
(2)تو وہ مغفِرت یافتہ ہو کر اُ ٹھے گا۔
( مَجْمَعُ الزَّوَائِدج10ص129حدیث 16928)
(8)حضرتِ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالی عنہما سے رِوایَت ہے اللہ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:''جو ہر فرض نَماز کے بعددس مرتبہ
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾
(پوری سورۃ)پڑھے گا اللہ تعالیٰ اُس کیلئے اپنی رِضا اور مغفِرت لازِم فرمادے گا۔
(تَفسِیر دُرّمَنثُور ج8ص678)
(9)حضرتِ سیِّدُنا زَید بن اَرقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایَت ہے رسولِ اکرم، رحمتِ عالَم ، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
(1) اللہ عزوجل كے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس کے لیے ملک و حمد ہے، اسی کے ہاتھ میں تاخیر ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ (2) پا ک ہے عظمت والارب اور اسی کی تعریف ہے اور اسی کی عطا سے نیکی کی توفیق اور گناہ سے بچنے کی قوت(ملتی)ہے