Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
140 - 308
بعض اوقات29کو رُویَتِ ہِلا ل کی شہادت ملنے میں تاخیر کے سبب ایسا ہو جاتا ہے۔

(5)   مُستَحَب یہ ہے تراویح میں تہائی رات تک تاخیر کریں اگر آدھی رات کے بعد پڑھیں تب بھی کراہت نہیں۔
(دُرِّ مُخْتارج2ص598 )
(6)   تراویح اگر فوت ہو ئی تو اس کی قضاء نہیں۔         (ایضاً) 

(7)   بِہتر یہ ہے کہ تراویح کی بیس رَکْعَتَیں دو دو کر کے دس سلام کے ساتھ ادا کرے۔
              (دُرِّ مُخْتارج2ص599)
(8)   تراویح کی بیس رَکْعَتَیں ایک سلام کے ساتھ بھی ادا کی جا سکتی ہیں،مگر ایسا کرنا مکروہ ہے (ایضاً)ہر دو رَکْعَت پر قعدہ کرنافَرْض ہے ۔ہر قَعْدہ میں اَلتَّحِیَّاتُ کے بعد دُرُود شریف بھی پڑھے اور طاق رَکْعَت (یعنی پہلی ، تیسری،پانچویں وغیرہ) میں ثَناء تَعَوُّذو تَسْمِیَہ بھی پڑھے ۔     

(9)   احتیاط یہ ہے کہ جب دو دو رَکعَت کر کے پڑ ھ رہی ہے تو ہر دو رَکْعَت پر الگ الگ نیّت کرے اور اگر بیس رَکْعَتوں کی ایک ساتھ نیّت کر لی تب بھی جائز ہے۔
     ( رَدُّالْمُحتَارج2ص597)
(10)   بِلاعُذر تراویح بیٹھ کر پڑھنا مکروہ ہے بلکہ بعض فُقَہائے کِرام رَحِمَھُمُ اللہُ
Flag Counter