Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
141 - 308
السلام کے نز د یک تو ہوتی ہی نہیں۔
(دُرِّ مُخْتارج2ص603)
(11)   اگر (حافِظہ اسلامی بہن اپنی تراویح ادا کررہی ہیں اور)کسی وجہ سے( تراویح) کی نَماز فاسِد ہو جائے تو جتنا قراٰنِ پاک اُن رَکْعَتوں میں پڑھا تھا اُن کا اِعادہ کریں تاکہ خَتْم میں نقصان نہ رہے۔
  (عالمگیری ج1ص118)
(12)   دو رَکْعَت پر بیٹھنا بھول گئی تو جب تک تیسری کا سَجدہ نہ کیا ہو بیٹھ جا ئے آخر میں سَجدۂ  سَہْو کر لے اور اگر تیسری کاسَجدہ کر لیا توچارپوری کر لے مگر یہ دو شمار ہوں گی۔ہاں اگر دو پر قعدہ کیا تھا تو چار ہوئیں۔    (ایضاً)

(13)   تین رَکْعَتَیں پڑھ کر سلام پھیرا اگر دوسری پر بیٹھی نہیں تھی تو نہ ہوئیں ان کے بدلے کی دو رَکْعَتَیں دوبارہ پڑھے۔
   (عالمگیری ج1ص118)
(14)اگر ستائیویں کو (یا اس سے قبل )قراٰنِ پاک خَتْم ہو گیا تب بھی آخِرِ رَمَضان تک تراویح پڑھتی رہیں کہ سنّتِ مُؤَکَّدہ ہے۔ (ایضاً)

(15) ہر چاررَکْعَتَوں کے بعد اُتنی دیر آرام لینے کیلئے بیٹھنا مُستَحَبْ ہے جتنی دیر میں چار رََکْعَات پڑھی ہیں۔اِس وَقفے کو تَرْوِیْحَہ کہتے ہیں۔
    (عالمگیری ج1ص115)
(16) تَرْوِیْحَہ کے دَوران اختیار ہے کہ چُپ بیٹھیں یا ذِکر و دُرُود اور تِلاوت
Flag Counter