| اسلامی بہنوں کی نماز |
تَصفِيق (تَصْ ۔ فِیقْ) سے منع کرے يعنی سيدھے ہاتھ کی انگلياں اُلٹے ہاتھ کی پُشت پر مارے ۔(ايضاً )(13) اگر مرد نے تَصفِيق کی اور عورت نے تسبيح کہی تونَماز فاسِدنہ ہو ئی مگر خلافِ سنّت ہوا (ايضاً ص487) (14) طواف کرنے والی کودورانِ طواف نَمازی کے آگے سے گزرنا جائز ہے ۔
(رَدُّالْمُحتَار،ج2،ص82 4)
(15)سعی کے دوران نمازی کے آگے سے گزرنا جائز نہیں۔
''تراویح سُنَّتِ مُؤَکَّدہ ہے'' کے ستَّرہ حُرُوف کی نبست سے تروایح کے 17مَدَنی پھول
(1) تراویح ہر عاقِل و بالِغ اسلامی بہن کیلئے سنَّتِ مُؤَکَّدہ ہے۔ اس کا تَرْک جائزنہیں۔
(دُرِّ مُخْتار،ج 2،ص596وغیرہ )
(2) تراویح کی بیس رَکْعَتَیں ہیں۔سیِّدُنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد میں بیس رَکْعَتَیں ہی پڑھی جاتی تھیں ۔
( مَعْرِفَۃُ السُّنَنِ وَالْآثَار لِلْبَیْہَقِیّ،ج2 ص305 رقم 1365)
(3) تراویح کا وقت عِشاء کے فرض پڑھنے کے بعدسے صبحِ صادِق تک ہے۔ عشاء کے فرض اداکرنے سے پہلے اگر پڑھ لی تو نہ ہو گی۔
(عالمگیری ج1ص 115وغیرہ )
(4) عشاء کے فرض و وِتْرکے بعد بھی تراویح پڑھی جا سکتی ہے ۔ جیساکہ