(9) دوعورَتیں نَمازی کے آگے سے گزرنا چاہتی ہيں اِس کا طريقہ یہ ہے کہ ان ميں سے ايك نَمازی کے سامنے پيٹھ کر کے کھڑی ہو جائے ۔ اب اس کو آڑ بنا کر دوسری گزر جائے۔ پھر دوسری پہلی کی پیٹھ کے پیچھے نمازی کی طرف پیٹھ کر کے کھڑی ہوجائے۔اب پہلی گزر جائے پھر وہ دوسری جدھرسے آئی تھی اُسی طرف ہٹ جائے
(عالمگيری ج 1 ص104 ، رَدُّالْمُحتَار ج 2 ص483)
(10)کوئی نَمازی کے آگے سے گزرنا چاہتی ہے تو نَمازی کو اجازت ہے کہ وہ اسے گزرنے سے روکے خواہ ''سُبحٰن اللہ ''کہے ياجَہر ( يعنی بلند آواز سے ) قِراءَ ت کرے يا ہاتھ يا سر يا آنکھ کے اشارے سے منع کرے۔ اِس سے زِيادہ کی اجازت نہيں ۔مَثَلاً کپڑا پکڑ کر جھٹکنا يا مارنا بلکہ اگر عملِ کثير ہو گيا تو نَماز ہی جاتی رہی
( دُرِّمُختَار، رَدُّالْمُحتَار،ج2 ص485)
(11) تسبيح و اشارہ دونوں کو بلا ضَرورت جمع کرنا مکروہ ہے
(12) عورَت کے سامنے سے گزرے تو عورَت