Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
136 - 308
    وُہی ہے جو سَجدۂ تِلاوت کا ہے
( عالمگیری ،ج 1 ،ص 136،رَدُّالْمُحتارج 2ص720)
 اِسی طرح جب بھی کوئی خوشخبری یا نعمت ملے تو سجدۂ شکر کرنا کارِ ثواب ہے مَثَلاً مدینۂ منوَّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
کا ویزا لگ گیا ،کسی پر اِنفرادی کوشِش کا میاب ہوئی اور وہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئی،مُبارک خواب نظر آیا ، آفت ٹلی یا کوئی دشمنِ اسلام مَرا وغیرہ وغیرہ۔
نَمازی کے آگے سے گزرنا سَخت گناہ ہے
    (1) سرکارِ مدينہ، سلطانِ باقرينہ ، قرارِ قلب و سينہ، فيض گنجينہ ،صاحِبِ معطّر پسينہ ، باعثِ نُزُولِ سکينہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ''اگر کوئی جانتا کہ اپنے بھائی کے سامنے نَماز ميں آڑے ہو کر گزرنے ميں کيا ہے تو سو برس کھڑا رَہنا اس ايك قدم چلنے سے بہتر سمجھتا ''۔
(سُنَن ابن ماجہ ج1 ص 506 حدیث 946)
(2) حضرتِ سيدنا امام مالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہيں کہ حضرتِ سيدنا کعبُ الاَحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد ہے:'' نَمازی کے آگے سے گزرنے والا اگر جانتا کہ اس پر کيا  گناہ ہے تو زمين ميں دھنس جانے کو گزرنے سے بہتر جانتا۔''
(مؤطا امام مالک ،ج1ص154حدیث371)
 نَمازی کے آگے سے گزرنے والا بے شک گناہ گار ہے مگر نَماز پڑھنے والے کی نَماز ميں اس سے کوئی فرق نہيں پڑتا۔
                (فتاویٰ رضویہ،ج7،ص254 مُلَخَّصاً)
Flag Counter