Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
135 - 308
 بلکہ مُطلقاً سجدۂ  تلاوت کی نیت کافی ہے۔
 (دُرِّمُختَار، رَدُّالْمُحتَار،ج2ص 699)
 (9) جو چیزیں نَماز کو فاسِد کرتی ہیں ان سے سجدہ بھی فاسِد ہو جائے گا مَثَلاً حَدثِ عَمد(1) وکلام و قہقہہ ۔
             (دُرِّمُختار،ج2ص699، بہارِ شريعت حصّہ 4ص80)
سَجدۂ  تِلاوت کا طریقہ
(10)کھڑی ہو کر
اَللہُ اَکْبَر
کہتی ہوئی سَجدے میں جائے اور کم سے کم تین بار کہے پھر
اَللہُ اَکْبَر
کہتی ہوئی کھڑی ہو جائے ۔ شروع اور بعد میں ،دونوں بار
اَللہُ اَکْبَر
کہنا سنَّت ہے اور کھڑے ہو کرسَجدے میں جانا اور سَجدے کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قِیام مُستَحَب۔
(بہارِشريعت حصّہ 4 ص 80 )
    (11)سجدۂ  تلاوت کے لئے اَللہُ اَکْبَرکہتے وقت نہ ہاتھ اُٹھانا ہے نہ اس میں تَشَہُّد ہے نہ سلام۔
        (تَنْوِیرُ الْاَبْصَار،ج 2، ص 700)
تاکید: بالِغہ ہونے کے بعد جتنی بار بھی آیاتِ سجدہ سُن کر ابھی تک سجدہ نہ کیا ہو اُن کا غَلَبۂ ظن کے اِعتبار سے حساب لگاکر اُتنی بار باوُضو سجدۂ  تلاوت کرلیجئے۔
سَجدۂ شُکر کا بیان
    اَولاد پیدا ہوئی،یا مال پایا یاگُمی ہوئی چیز مل گئی یا مریض نے شِفا پائی یا مُسا فِر واپَس آیا اَلغَرَض کسی نعمت کے حُصول پرسَجدۂ شکر کرنا مُستَحَب ہے اِس کا طریقہ
(1) یعنی                               قصداً وضو توڑنے کا علم
Flag Counter