Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
132 - 308
    (13)کسی قعدہ ميں تَشَھُّد سے کچھ رَہ گيا توسَجدۂ سَہْو واجِب ہے نَماز نفل ہو يا فرض۔
                     ( عالمگيری،ج1،ص127)
سجدۂ سَہْوْکا طريقہ
    (14) اَلتَّحِيات پڑھ کر بلکہ افضل یہ ہے کہ دُرُود شريف بھی پڑھ ليجئے، سيدھی طرف سلام پھير کر دو سجدے کیجئے پھر تَشَھُّد ،دُرُود شريف اور دُعا پڑھ کر سلام پھير ديجئے۔
سَجدۂ تِلاوت اور شَیطان کی شامَت
    اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کافرمانِ جنّت نِشان ہے:جب آدمی آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ کرتا ہے ،شیطٰن ہٹ جاتا ہے اور رو کر کہتا ہے:ہائے میری بربادی ! ابنِ آدم کو سجدہ کا حکم ہوا اُس نے سَجدہ کیا اُس کیلئے جنّت ہے اور مجھے حکم ہوا میں نے انکار کیا میرے لئے دوزخ ہے۔
                 (صَحِیح مُسلِم،ص56حدیث81)
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مُراد پوری ہو
    قراٰنِ مجید میں سجدے کی 14آیات ہیں۔جس مقصد کیلئے ایک مجلس میں سَجدے کی سب ( یعنی 14 ) آیتیں پڑھ کر (14)سَجدے کرے اللہ عزَّوَجَلَّ اُس کا مقصد پورا فرمادے گا۔خواہ ایک ایک آیت پڑھ کر اُس کا سجدہ کرتی جائے یا
Flag Counter