(نَماز ميں جُوں يا مچھر ايذا ديتے ہوں تو پکڑ کر مار ڈالنے ميں کوئی حرج نہيں جبکہ عملِ کثير نہ ہو۔
( بہارِ شريعت حصّہ 3 ص 203 )
(30 ) اُلٹا کپڑا پہننایا اَوڑھنا۔
(فتاوٰی رضویہ ج7ص358تا360۔فتاوٰی اہلسنّت غیر مطبوعہ)
مَدَنی پھول: وہ عملِ قليل جو نَمازی کیلئے مُفيد ہو جائز ہے اور جو مُفيد نہ ہو وہ مکروہ۔
ظُہْر کے آخِری دو نفل کے بھی کیا کہنے
ظُہْر کے بعد چار رَکْعَت پڑھنا مُستَحَب ہے کہ حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار اور بعد میں چار پر مُحافَظَت کی اللہ تعالیٰ اُس پر آگ حر ا م فرمادے گا
( سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج1 ص436حديث428)
علامہ سیِّد طحطاوی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں : سِرے سے آگ میں داخِل ہی نہ ہوگا اور اُس کے گناہ مٹادئیے جائیں گے اور اس پر (بندوں کی حق تلفیوں کے)جو مُطالبات ہیں اللہ تعالیٰ اُس کے فریق کو راضی کردے گا یا یہ مطلب ہے کہ ایسے کاموں کی توفیق دے گا جن پر سزا نہ ہو۔