(10)سَجدے ميں جاتے ہوئے گُھٹنے سے پہلے بِلا عُذر ہاتھ زمين پر رکھنا (مُنْیَۃُ الْمُصَلِّی ص340)(11) اُٹھتے وقت بِلاعُذر ہاتھ سے قبل گُھٹنے زمين سے اُٹھانا (اَیضاً) (12) نَماز ميں ثنا ،تعوُّذ،تَسمِیہ اور اٰمين زور سے کہنا
(غُنْیہ ص352،عالمگيری ج 1 ص107)
(13) بِغير عُذْر ديوار وغيرہ پر ٹيك لگانا(غُنْیہ ص353)
(14 )رُکوع ميں گُھٹنوں پر اور (15)سَجدوں ميں زمين پر ہاتھ نہ رکھنا
(عالمگيری ج1 ص109)
(16)دائيں بائيں جھومنا ۔اورتَراوُح يعنی کبھی دائيں پاؤں پر اور کبھی بائيں پاؤں پر زور دينا یہ سنَّت ہے۔
( فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج 7 ص 389، بہارِ شريعت حصّہ 3ص 202)
اور سَجدے کیلئے جاتے ہوئے سیدھی طرف زور دینا اور اُٹھتے وقت اُلٹی طرف زور دینا مُستَحَب ہے (17) نَماز ميں آنکھيں بند رکھنا ۔ہاں اگرخُشُوع آتا ہو تو آنکھيں بند رکھنا افضل ہے
(دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج 2 ص 99 )
(18)جلتی آگ کے سامنے نَماز پڑھنا ۔ شَمْع يا چَراغ سامنے ہو تو حَرَج نہيں
(عالمگيری ج1ص108)
(19) ايسی چيز کے سامنے نَماز پڑھنا جس سے دِھيان بٹے مَثَلاً زِينت اور لَہْو و لَعِب وغيرہ (20) نَماز کیلئے دوڑنا
(رَدُّالْمُحتارج 2 ص513)
(21) عام راستہ(22) کَوڑا ڈالنے کی جگہ(23) مَذْبَح يعنی جہاں جانور ذَبح کئے جاتے ہوں وہاں (24)