Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
127 - 308
الدرالمختار ج1ص284)
اور علامہ شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی فرماتے ہیں: اُس کیلئے بِشارت یہ ہے کہ سعادَت پر اُس کاخاتمہ ہوگا اور دوزخ میں نہ جائے گا ۔
(رَدُّالْمُحتار،ج 2 ص547)
     اسلامی بہنو!
اَلْحَمدُ لِلّٰہ
عَزَّوَجَلَّ جہاں ظُہْرکی دس رَکْعَت نَماز پڑھ لیتے ہیں وہاں آخِر میں مزید دو رَکْعَت نفل پڑھکر بارھویں شریف کی نسبت سے12 رَکعَت کرنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے ! استِقامت کے ساتھ دو نفل پڑھنے کی نیّت فرمالیجئے ۔
''سیدتُنَا میمونہ ''کے بارہ حروف کی نسبت سے نَمازِ وتر کے 12مَدَنی پھول
    (1) نمازِ وتر واجِب ہے (2) اگر یہ چھوٹ جائے تو اس کی قَضا لازِم ہے
 (عالمگيری ج1ص111)
 (3)وِتر کا وَقت عشاء کے فرضوں کے بعد سے صبحِ صادِق تک ہے(4) جو سو کر اٹھنے پر قادِر ہو اُس کیلئے افضل ہے کہ پچھلی رات ميں اُٹھ کر پہلے تَہَجُّد ادا کرے پھر وِتر(5) اِس کی تين رَکعتيں ہيں
 (دُرِّمُختار ج 2 ص 532)
 (6) اِس ميں قَعدۂ اُولیٰ واجِب ہے، صرف تَشَھُّد پڑھ کر کھڑی ہو جائيے (7)تیسری رَکْعَت میں قِراء َت کے بعد تکبیرِقُنوت(اللہُ اکبر) کہنا واجِب ہے
(بہارِ شریعت ،حصّہ3 ص 86)
 (8) جس طرح تکبير تحريمہ کہتے ہيں اِسی طرح تیسری رکعت میں الحمد شریف اور سورۃ پڑھنے کے بعد پہلے ہاتھ کندھوں تک اُٹھائيے پھر اللہُ اکبر
Flag Counter