| اسلامی بہنوں کی نماز |
ہاں طواف کی بھیڑ میں ایک بھی چِہرہ واضِح ہوگیا تو مُمانَعَت باقی رہے گی ۔ چِہرے کے علاوہ مَثَلاً ہاتھ ،پاؤں،پیٹھ ،چِہرے کا پچھلا حصّہ یا ایسا چِہرہ جس کی آنکھیں ، ناک،ہونٹ وغیرہ سب اعضاء مٹے ہوئے ہوں ایسی تصاویر میں کوئی حَرَج نہیں ۔
''خدا کے نبی موسیٰ کی ماں کا نام یُوحانِذہے''کے تیس حُرُوف کی نسبت سے نَماز کے30 مکروہاتِ تَنزِیہہ
(1) دوسرے کپڑے مُيَسَّر ہونے کے باوُجُود کام کاج کے لباس ميں نماز پڑھنا۔
(شَرْحُ الْوِقایَۃ،ج1 ص198)
(2)مُنہ ميں کوئی چيز لئے ہوئے ہونا ۔ اگر اس کی وجہ سے قِرَاءَت ہی نہ ہو سکے يا ايسے اَلفاظ نکليں کہ جو قرآنِ پاک کے نہ ہوں تو نَماز ہی فاسِد ہو جائے گی
(دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتارج2ص491)
(3) رُکوع ياسَجدہ ميں بِلا ضَرورت تين بار سے کم تسبيح کہنا ( اگر وقت تنگ ہو يا ٹرين چل پڑنے کے خوف سے ہو تو حرج نہيں)
(بہارِ شریعت ،حصّہ 3 ص198)
(4)نَما ز ميں پيشانی سے خاک يا گھاس چُھڑانا ۔ ہاں اگران کی وجہ سے نَماز ميں دھيان بٹتا ہوتو چُھڑانے ميں حَرَج نہيں
(عالمگيری ج 1 ص105)
(5) نَماز ميں ہاتھ يا سر کے اشارے سے سلام کا جواب دينا
( دُرِّمُختار ج 2 ص497)
زَبان سے جواب دينامُفسدِنَماز ہے
(عالمگيری،ج1ص98)
(6) نَماز ميں بِلا عُذر چار زانُو یعنی چوکڑی مارکر بيٹھنا
(دُرِّمُختار ج2ص498)
(7) انگڑائی لينا اور (9-8) اِرادتاً نہيں