(19) قِراءَ ت رُکوع ميں پَہُنچ کر ختْم کرنا (اَيضاً)
(20) زمینِ مَغْصُوْبَہ (یعنی ایسی زمین جس پر ناجائز قبضہ کیا ہو) يا (21) پَرايا کھيت جس ميں زَراعت موجود ہے
يا(22) جُتے ہوئے کھيت ميں (اَيضاً)يا(23) قبر کے سامنے جبکہ قبر اور نَمازی کے بيچ ميں کوئی چيزحائل نہ ہونَماز پڑھنا
(24) کُفّار کے عبادت خانوں ميں نَمازپڑھنابلکہ ان ميں جانابھی ممنوع ہے ۔
(25) جاندار کی تصوير والا لباس پہن کر نماز پڑھنامکروہِ تحريمی ہے نَماز کے علاوہ بھی ايسا کپڑا پہننا جائزنہیں
(بہارِ شریعت ،حصّہ 3 ص 195)
(26) نَمازی کے سر پر يعنی چَھت پر يا سَجدے کی جگہ پر يا آگے يا دائيں يا بائيں جاندار کی تصوير آويزاں ہونا مکروہِ تحريمی ہے اور پيچھے ہونا بھی مکروہ ہے مگرگُزَشتہ صورَتوں سے کم ۔ اگر تصوير فَرش پر ہے اور اس پرسَجدہ نہيں ہوتا تو کراہت نہيں۔اگر تصوير غير جاندار کی ہے جيسے دريا پہاڑ وغيرہ تو اس ميں کوئی مُضایَقہ نہيں ۔اِتنی چھوٹی تصوير ہو جسے زمين پر رکھ کر کھڑے ہو کر ديكھيں تو اَعضاء کی تفصيل نہ دکھائی دے( جيسا کے عُمُوماً طوافِ کعبہ کے منظر کی تصويريں بَہُت چھوٹی ہوتی ہيں یہ تصاوير) نَماز کیلئے باعثِ کراہت نہيں ہيں۔