Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
122 - 308
اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں :''جو بندہ نَماز میں ہےاللہ عزَّوَجَلَّ کی رَحمتِ خاصّہ اُس کی طرف مُتَوَجِّہ رہتی ہے جب تک اِدھر اُدھر نہ دیکھے، جب اُس نے اپنا منہ پھیرا اُس کی رَحمت بھی پھِر جاتی ہے'' ۔
(سُنَنُ اَ بِی دَاؤد،ج1ص344حدیث 909)
نَمازی کی طرف دیکھنا
    (13) کسی کے منہ کے سامنے نَماز پڑھنا ۔دوسر ے کو بھی نَمازی کی طرف مُنہ کرنا ناجائز و گناہ ہے ۔کوئی پہلے سے چِہرہ کئے ہوئے ہو اور اب کوئی اُس کے چِہرے کی طرف رُخ کر کے نَماز شروع کرے تونَماز شُروع کرنے والا گُنہگار ہوااور اس نَمازی پرکَراہت آئی ورنہ چِہرہ کرنے والے پر گناہ و کَراہت ہے
 (دُرِّمُختار، ج2، ص 496۔497)
 (14)بِلا ضَرورت کھنکار (يعنی بلغم وغيرہ ) نکالنا
(دُرِّمُختار، ج2 ص 511)
(15)قَصداً جماہی لينا
 (مَرَاقِی الْفَلَاح ص354)
 ( اگر خود بخود آئے تو حَرَج نہيں مگر روکنا مُستَحَب ہے )اللہ کے مَحْبوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم فرماتے ہیں: ''جب نَماز میں کسی کو جَماہی آئے تو جہاں تک ہوسکے روکے کہ شیطٰن مُنہ میں داخِل ہوجاتا ہے ۔ ''
(صَحِیح مُسلِم ص1597حدیث2995 )
(16) اُلٹا قرآنِ مجيد پڑھنا (مَثَلاً پہلی رَکْعَت ميں '' تبّت ''پڑھی اور دوسری ميں ''اِذا جاء'' )(17 ) کسی واجِب کو ترک کرنا مَثَلاً '' قومہ '' اور '' جلسہ '' ميں پيٹھ سيدھی ہونے سے پہلے ہی سَجدے ميں چلا جانا
(بہارِ شریعت ،حصّہ 3 ص 197)
اس گناہ میں مسلمانوں کی اچھّی خاصی تعداد مُلَوَّث نظر آتی ہے، یاد رکھئے !جتنی بھی نَمازیں اِس طرح پڑھی ہوں گی سب کا لوٹانا واجِب ہے ۔
Flag Counter