Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
119 - 308
اور آدم سے اپنے رب کی لغزش واقع ہوئی) اب میم کو زبر اور بے کو پیش پڑھ دیا تو یہ معنی ہوئے ( ترجمہ: اوررب سے آدم کی لغزش واقع ہوئی)
نعوذ باللہ منھا۔
'' امہات المؤمِنین پرلاکھوں سلام'' کے چھبیس حُروف کی نسبت سے نَماز کے26 مکروہاتِ تَحْريمہ
 (1) بدن يا لباس کے ساتھ کھيلنا (عالمگيری ،ج1،ص105)(2) کپڑ ا سميٹنا ۔ (اَیضاً)جيسا کہ آج کل بعض لوگ سَجدے ميں جاتے وقت پاجامہ وغيرہ آگے يا پيچھے سے اُٹھا ليتے ہيں اگر کپڑا بدن سے چپک جائے تو ایک ہاتھ سے چُھڑانے میں حَرَج نہیں ۔
کندھوں پر چادر لٹکانا
    (3) سَدَل يعنی کپڑا لٹکانا ۔مَثَلاً سَريا کندھے پر اِس طرح سے چادر يا رومال وغيرہ ڈالنا کہ دونوں کَنارے لٹکتے ہوں ہاں اگر ايك کَنارا دوسرے کند ھے پر ڈالديا اور دُوسرا لٹک رہا ہے تو حرج نہيں۔ اگر ایک ہی کندھے پر چادر ڈالی کہ ایک سِرا پیٹھ پر لٹک رہا ہے اور دوسراپیٹ پر تو یہ بھی مکروہ ہے۔
 (بہارِ شریعت ،حصّہ 3 ص 192)
طَبعی حاجت کی شدّت
    (6-4)پيشاب یا پاخانہ يا رِيح کی شدّت ہونا ۔ اگر نَماز شُروع کرنے سے پہلے ہی شدّت ہو تو وقت ميں وُسعت ہونے کی صُورت ميں نَماز شُروع کرنا ہی ممنوع و گناہ ہے ۔ ہاں اگر ايسا ہے کہ فَراغت اور وُضو کے بعدنَماز کا وقت ختْم ہو جائے گا تونَماز پڑھ ليجئے ۔ اور اگر دَورانِ نَماز یہ حالت پيدا ہوئی تو اگر وقت ميں گُنجائش ہو
Flag Counter