Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
112 - 308
کرنے سے اَصح (يعنی دُرُست ترین ) یِہی ہے کہ سنّت باطل نہيں ہوتی البتَّہ ثواب کم ہو جاتا ہے ۔یِہی حکم ہر اُس کا م کا ہے جو مُنافِیٔ تَحريمہ (1) ہے ۔
 ( تَنْوِیرُ الْاَبْصَار، ج2ص558)
''اُمَّہاتُ المؤمنین''کے چودہ حُروف کی نسبت سے نَماز کے تقريباً 14 مُستَحَبَّات
    (1) نيّت کے اَلفاظ زَبان سے کہہ لينا
( دُرِّمُختارج2 ص113)
جبکہ دل ميں نيّت حاضِر ہو ورنہ تونَماز ہو گی ہی نہيں (2) قِيام ميں دونوں پَنجوں کے درمِيان چار اُنگل کا فاصِلہ ہونا
 (عالمگيری،ج1،ص73)
 (3) قِيام کی حالت ميں سَجدہ کی جگہ (4) رُکوع ميں دونوں قدموں کی پُشت پر(5) سَجدہ ميں ناک کی طرف (6)قَعدہ ميں گود کی طرف(7) پہلے سلام ميں سيدھے کندھے کی طرف اور (8) دوسرے سلام ميں الٹے کندھے کی طرف نظر کرنا
 ( تَنْوِیرُ الْاَبْصَار ج 2 ص 214 )
(11-10-9) مُنْفَرِدکو رُکوع اورسَجدوں ميں تين بار سے زِيادہ ( مگر طاق عدد مَثَلاً پانچ ' سات ' نو بار) تسبيح کہنا
 ( فَتْحُ الْقَدِیر،ج1ص259)
(12) جس کو کھانسی آئے اس کیلئے مُستَحب ہے کہ جب تک ممکن ہو نہ کھانسے
(بہارِ شریعت ،حصّہ 3 ص 106)
(13)جَماہی آئے تومُنہ بند کئے رَہئے اور نہ رُکے تو ہونٹ دانت کے نيچے دبائيے ۔ اگر اِس طرح بھی نہ رُکے توقِيام ميں سيدھے ہاتھ کی پُشت سے اور غير قِيام ميں اُلٹے ہاتھ کی پُشت سے مُنہ ڈھانپ ليجئے ۔جَماہی روکنے کا بہترين طريقہ یہ ہے کہ دل ميں خيال کیجئے کہ
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ

(1) جیسا کہ کھانا یاپینا یا خریدنا یا بیچنا ۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار ج ۱ ص۲۸۶)
Flag Counter