Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
111 - 308
تھیں اور تَشَھُّد بھی پڑھئے(6) تَشَھُّد کے بعد دُرُود شريف پڑھئے( دُرُودِ ابراہيم پڑھنا افضل ہے)
 (بہارِ شريعت ،حصّہ3ص98۔99)
(7) نوافِل اور سنّتِ غير مُؤَکَّدہ (عَصر و عشاء کی سنّتِ قَبلیہ)کے قعدۂ اُولیٰ ميں بھی تَشَھُّد کے بعد دُرُود شريف پڑھنا سنّت ہے
( رَدُّالْمُحتار، ج 2 ص 281 )
(8) دُرُود شريف کے بعد دعا پڑھنا ۔
                     (بہارِ شريعت ،حصّہ3ص102)
''حَفصَہ '' کے چار حُروف کی نسبت سے سلام پھیرنے کی 4سُنَّتیں
 (2-1) ان اَلفاظ کے ساتھ دوبار سلام پھيرنا :اَلسَّلامُ عَلَيکُمْ وَرَحمۃُاللہ (3) پہلے سيدھی طرف ،پھر(4) اُلٹی طرف مُنہ پھيرنا۔     (اَیضاًص103)
'' صَبْر'' کے تین حُرُوف کی نسبت سے سُنّتِ بَعْدِ یَّہ کی3 سُنَّتیں
    (1)جِن فَرضوں کے بعد سُنّتیں ہيں ان ميں بعدِ فرض کلام نہ کرنا چاہئے اگرچہِ سنّتیں ہو جائيں گی مگر ثواب کم ہو جائے گا اور سنّتوں ميں تاخير بھی مکروہ ہے اِسی طرح بڑے بڑے اَوراَدو وَظائف کی بھی اجازت نہيں
 ( غُنیہ،ص343، رَدُّالْمُحتار، ج 2 ص300 )
 (2) (فرضوں کے بعد ) قبلِ سنّت مختصر دعاء پر قَناعت چاہئے ورنہ سنّتوں کا ثواب کم ہوجائیگا ۔
 (بہارِ شریعت ،حصّہ 3 ص 107)
(3) سنّت و فرض کے درمِيان کلام
Flag Counter