Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
110 - 308
دوسری رَکْعَت کے سَجدوں سے فارِغ ہوکر دونوں پاؤں سيدھی جانِب نکالدینا اور (3) اُلٹی سُرِين پر بيٹھنا(4) دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا۔
 ( بہارِشریعت ،حصّہ 3 ص 98 )
''حق'' کے دو حُرُوف کی نسبت سے دوسری رَکعَت کیلئے اُٹھنے کی 2 سُنّتیں
    (1) جب دونوں سَجدے کر ليں تو دوسری رَکْعَت کیلئے پنجوں کے بل ' (2)گُھٹنوں پرہاتھ رکھ کر کھڑا ہونا سنّت ہے۔ ہاں کمزوری يا پاؤں ميں تکليف وغيرہ مجبوری کی وجہ سے زمين پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہونے ميں حَرَج نہيں ۔
 (رَدُّالْمُحتار،ج2ص262)
''بی بی آمِنہ '' کے آٹھ حُرُوف کی نسبت سے قَعدہ کی8 سُنّتیں
   (1) سيدھا ہاتھ سيدھی ران پر اور(2) اُلٹا ہاتھ اُلٹی ران پر رکھنا (3) اُنگلياں اپنی حالت پريعنی نارمل(NORMAL) چھوڑنا کہ نہ زِيادہ کُھلی ہوئيں نہ بالکل ملی ہوئيں (4)اَلتَّحِيّات ميں شَہادت پر اِشارہ کرنا۔ اس کا طريقہ یہ ہے کہ چھُنگليا اور پاس والی کو بند کر ليجئے، اَنگوٹھے اور بيچ والی کا حلقہ باندھئے اور '' لآَ''پر کلمہ کی اُنگلی اُٹھائیے اس کو اِدھر اُدھر مت ہلائيے اور '' اِلاّ ''پر رکھ ديجئے اور سب اُنگلياں سيدھی کر ليجئے (5) دوسر ے قَعدہ ميں بھی اسی طرح بيٹھئے جس طرح پہلے ميں بيٹھی
Flag Counter