ہونا اس سے بہتر، اور دونوں ہونا اور زِيادہ بہتر ہے۔ يعنی
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد
''یافاطِمہ بنتِ رسولُ اللہ'' کے اٹھارہ حُرُوف کی نسبت سے سجدے کی 18 سنّتیں
(1) سَجدے ميں جانے کیلئے اور (2)سَجدے سے اُٹھنے کیلئے
کہنا (3) سَجدہ ميں کم از کم تين بار
سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
کہنا(4)سَجدے ميں ہاتھ زمين پر رکھنا (5) ہاتھوں کی اُنگلياں ملی ہوئی قِبلہ رُخ رکھنا (6) سِمَٹ کر سَجدہ کرنا يعنی بازو کروَٹو ں سے (7)پَيٹ رانوں سے (8) رانيں پِنڈليوں سے اور (9)پِنڈلياں زمين سے ملا دینا(10) سَجدے ميں جائيں تو زمين پر پہلے گُھٹنے پھر(11) ہاتھ پھر(12) ناک 'پھر(13) پَيشانی رکھنا (14 )جب سَجدے سے اُٹھيں تو اسکا اُلَٹ کرنا يعنی(15)پہلے پيشانی ' پھر (16)ناک ، پھر (17) ہاتھ، پھر(18) گُھٹنے اُٹھانا۔
( بہارِشریعت ،حصّہ 3 ص 96 ۔98)
''زَینَب ''کے چار حُرُوف کی نسبت سے جَلْسہ کی 4 سُنّتیں
(1) دونوں سَجدوں کے بيچ ميں بيٹھنا۔ اسے جَلسہ کہتے ہيں (2)